میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سندھ کی جاتے جاتے خاص مہربانی ، 2ریٹائرڈ افسران کی اعلیٰ عہدوں پر تقرری کر دی

حکومت سندھ کی جاتے جاتے خاص مہربانی ، 2ریٹائرڈ افسران کی اعلیٰ عہدوں پر تقرری کر دی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے جاتے جاتے 2ریٹائرڈ افسران پر اعلیٰ عہدوں کے تقرری کی خاص مہربانی کردی، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف وزری کرتے ہوئے سید وقار الدین کو چیف سیکریٹری کا پرائیوٹ سیکریٹری اور رسول بخش شاہ کو سندھ ٹیچر ایجوکیشن ڈولپمنٹ اتھارٹی کا ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا ہے۔روزنامہ جر?ت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی جانب سے مدت ختم ہونے پر جاتے جاتے 2من پسند ریٹائرڈ افسران پر اعلیٰ عہدوں کی خاص مہربانی کردی گئی، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری حیدرآباد رسول بخش شاہ 60 سال عمر کے بعد15-01-2023پر سروس سے ریٹائر ہوا، جس کا محکمہ تعلیم نے6اکتوبر 2021پر نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا،جبکہ سید رسول بخش کو4برس کے لئے سندھ ٹیچر ایجوکیشن ڈولپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ عہدے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹرپر تعینات کیا گیا ہے، جس کاسیکریٹری تعلیم اکبر لغاری نے 20جون 2023 پر نوٹیفکیشن جاری کیا، دوسرے جانب ڈپٹی سیکریٹری سید وقار الدین سابقہ چیف سیکریٹری محمد سہیل راجپوت کے پرائیویٹ سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے، سید وقار الدین گورنمینٹ سروس کی 60سال کی مدت ختم ہونے پر 13مئی 2023پر رٹائر ہوئے، لیکن پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت سندھ کی خاص مہربانی سے وقار الدین چیف سیکریٹری کے پرائیویٹ سیکریٹری کے عہدے پر تاحال براجمان ہے، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں 15اگست 2023پر ایک اجلاس ہوا،جس میں شرکت کے لئے متعلقہ افسران کوپرائیویٹ سیکریٹری وقار الدین شاہ کی دستخط سے 14اگست پر لیٹر جاری ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں