میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گمس اسپتال میں اندھیرنگری بجلی کالائسنس لینے ،فٹنگ کاکروڑوں کاٹھیکہ من پسند کمپنی کودیدی

گمس اسپتال میں اندھیرنگری بجلی کالائسنس لینے ،فٹنگ کاکروڑوں کاٹھیکہ من پسند کمپنی کودیدی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ا
غیرتربیت یافتہ کمپنی کی بجلی فٹنگ سے اسپتال میں خطرناک حاثے کا خدشہ ، سینکڑوں مریضوں اور ورثاء کی جانیں دائو پر لگ گئیں
گمس اسپتال میں ترقیاتی اور حساس نوعیت کے کاموں پر انتظامیہ کی توجہ نہیں ، کمزور مالی اور انتظامی معاملات زبان زد عام ہیں،ذرائع
کراچی (رپورٹ: مسرور کھوڑو)گمس اسپتال انتظامیہ نے بجلی کا لائسنس لینے کے علاوہ ہی بجلی فٹنگ کا کروڑوں روپے کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دے دیا، غیرتربیت یافتہ کمپنی کی بجلی فٹنگ سے اسپتال میں خطرناک حاثے کا خدشہ ، سینکڑوں مریضوں اور ورثاء کی جانیں دائو پر لگ گئیں، انتظامیہ ذمیداران کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔جرات کی رپورٹ کے مطابق گمس اسپتال میں موجود اہم ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف سائنس گمبٹ ( گمس )کے سربراہ ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے ادارے میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر تعمیراتی کاموں میں قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑادیں ہیں، سال 2017-18 کے دوران اسپتال کے ایک حصے میں ترقیاتی کام کے بعدکروڑوں روپے کی لاگت سے بجلی کی فٹنگ ہونی تھی، تعمیراتی کام کے دوران اسپتال میں لائیٹنگ، مریضوں کے ایئر کنڈیشنڈ، مریضوں کے بیڈ پر طبی آلات کے لئے بجلی فراہمی کی حساس فٹنگ ، بجلی فٹنگ کے مرکزی مین سوئچ کی تنصیب ہونی تھی لیکن اسپتال انتظامیہ نے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا، انتظامیہ نے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کے ٹھیکے سے من پسند کمپنی کو نوازا لیکن کمپنی کے پاس الیکٹریکل انسپیکٹر سے جاری کردہ الیکٹریکل لائسنس تک موجود نہیں تھا اور کمپنی نے بجلی فٹنگ سے پہلے لائسنس جمع نہیں کروایا، متعلقہ حکام نے گمس اسپتال کی انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، گمس اسپتال کے ایک حصے میں 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کا کام مکمل کیا گیا لیکن بجلی فٹنگ کروانے والی کمپنی نے الیکٹریکل انسپیکٹر کا الیکٹریکل لائسنس جمع نہیں کروایا، ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد تعمیر شدہ حصہ اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے ، اسپتال کے حصے میں مریض، ورثاء ، ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہوتا ہے، غیر مستند کمپنی کی جانب سے کی گئی بجلی فٹنگ سے کسی بھی وقت خطرناک حادثے کا خدشہ ہے جس سے سینکٹروں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں،سیپرا قوائد کے مطابق بجلی کے کام کے لئے فرم یا کمپنی کو الیکٹریکل انسپیکٹر آف سندھ سے الیکٹریکل لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے، گمس میں بجلی فٹنگ الیکٹریکل لائسنس جمع کروانے کے علاوہ ہی بجلی فٹنگ کروانے سے متعلق محکمہ صحت سندھ کے افسران کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن افسران نے بھی گمس انتظامیہ کا ساتھ دے کر خاموشی اختیار کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گمس اسپتال میں ترقیاتی کاموں اور حساس نوعیت کے ترقیاتی کاموں پر انتظامیہ کی توجہ نہیں ، کمزور مالی اور انتظامی معاملات زبان زد عام ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں