میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خبردار،ناظم آباد میں کمزور عمارتیں تعمیر،سندھ بلڈنگ افسران ملوث

خبردار،ناظم آباد میں کمزور عمارتیں تعمیر،سندھ بلڈنگ افسران ملوث

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر کے دیگر علاقوں کی طرح ناظم آباد میں بھی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بعد سے عمارتوں کی تعمیر میں پہلے سے زیادہ ناقص میٹریل کا استعمال شروع کررکھا ہے تاکہ کم سے کم اخراجات میں زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیا جاسکے ، ذرائع کے مطابق ناظم آباد سمیت بیشتر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا نے کراچی میں کمزور ترین تعمیرات کررکھی ہیں ، جو رہائشیوں کے لیے سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ، یہ سلسلہ سندھ بلڈنگ میں رائج ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے افسران کی سرپرستی میں تاحال جاری ہے ، ضلع وسطی لیاقت آباد ٹاؤن کی حدود میں ناظم آباد نمبر 3 کے پلاٹ نمبر 2/3A8 ، 1/63A ، 6/3B12 ، 19/3F9 پر خلاف ضابطہ ناقص تعمیرات کی جارہی ہیں ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، ڈپٹی ڈائریکٹر منظور چانڈیو ، بلڈنگ انسپکٹر جاوید قدیر نے سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال شروع کررکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں