میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا

سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا،قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی ہے، پاکستان نے تقریباً گزشتہ 3 دہائیوں سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا اور 1999 سے اب تک آسٹریلین سرزمین پر کھیلی جانے والی تمام سیریز میں پاکستان کو میزبان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،حالیہ تین میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کے اوپنرز نے متاثر کن کارکردگی نہ دکھا کر مداحوں کو مایوس کیا، میچز کے دوران خراب فیلڈنگ اور ڈراپ کیچز نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کیے۔سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم 115 رنز بناکر آئوٹ ہوئی اور آسٹریلیا کو 130 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں پر ہی پورا کرلیا۔اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے 57 اور مارنس لبوشین نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔اپنے چوتھے روز سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گری، اوپنر عثمان خواجہ پاکستانی بلے باز ساجد خان کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنائے، جس کے بعد دوسری وکٹ 119 رنز کے مجموعے پر گری، ڈیوڈ وارنر 57 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے۔اسٹیو اسمتھ 4 رنز اور مارنس لبوشین 62 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں