میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم کراچی ، ایجوکیشن ڈاریکٹر کی کرپٹ ترین افسر پر نوازش

محکمہ تعلیم کراچی ، ایجوکیشن ڈاریکٹر کی کرپٹ ترین افسر پر نوازش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ تعلیم کراچی ایجوکیشن ڈاریکٹر نے کرپٹ ترین افسر شوکت علی جٹ کو مالی تقسیم کا اختیارات کا چارج بھی دیدیا ڈی ڈی او شپ کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا مرد افسر کو شعبہ خواتین کا مختیارکار بنادیا گیا تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کراچی کی ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن لبنیٰ صلاح الدین نے گزشتہ روز اپنے دستخط سے ایک سرکاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے ملیر کے بدنام زمانہ کرپٹ ترین ٹائون افسر شوکت علی جٹ کو شعبہ خواتین کی مالی تقسیم کی ڈی ڈی او شپ جاری کردی قابل ذکر امر یہ ہے کہ شوکت علی جٹ محکمہ کا کرپٹ ترین افسر ہے جس کی کرپشن کی داستانیں زبان زدعام ہیں جس کے خلاف محکمے کے متعدد ملازمین کی جانب سے محکمہ کو درخواستیں بھی دی جاچکی ہیں جن میں نائب قاصد رائو خرم کے والد کی جانب سے بھی درخواست دی گئی ہے شوکت علی جٹ پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے سرکاری زمین پر اپنے رشتیداروں کو اسکول کی حدود میں گھر بناکر دیئے ہیں ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسر بننے کے بعد شوکت علی جٹ کو کرپشن کرنے کیلئے کھلا میدان دیدیا گیا ہے جبکہ اعلیٰ افسران کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بھی اس گورکھ دھندے میں ملوث ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں