میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں شدید بارش کا امکان، ہلکے طیاروں کی محفوظ مقام پرمنتقلی کا حکم

کراچی میں شدید بارش کا امکان، ہلکے طیاروں کی محفوظ مقام پرمنتقلی کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں موسلادھار بارش کے خدشے کے باعث ہلکے طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کیلیے الرٹ جاری کردیا۔سی اے اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہلکے وزن کے طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ رن ویز اور ٹارمک ایریا میں کسی بھی تصادم کے خدشے کا باعث بننے والے آلات کو حساس مقامات سے جتنا ممکن ہوسکے دور رکھا جائے۔گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائوں کے دوران مختلف قسم کے حشرات الارض کے خاتمے کے لیے اسپرے کویقینی بنایا جائے اور طیاروں سے پرندوں کو دوررکھنے کے لیے اضافی برڈ شوٹرزتعینات کیے جائیں۔سی اے اے کے مطابق ائرفیلڈ لائٹنگ پارٹی رن ویز اوراطراف میں موجود تمام برقی آلات کی کاکردگی کو یقینی بنائیں۔ بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے کے لیے ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں۔بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤ ممکن بنایا جائے۔ رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کوبھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے۔ فالومی وین کو کسی بھی ہنگامی حالات کے دوران مکمل متحرک رکھاجائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں