میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
10 مقدمات کی جے آئی ٹی نے تیسری بار عمران خان کو طلب کرلیا

10 مقدمات کی جے آئی ٹی نے تیسری بار عمران خان کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج 10 مقدمات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تیسری بار عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا۔پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کے معاملے میں جے آئی ٹی نے تیسری بار کل چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا۔گزشتہ روز عمران خان کے وکلاء جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور کہا تھا کہ عمران خان کی زندگی کا خطرہ ہے اس لیے ہمارا بیان ریکارڈ کر لیا جائے، عمران خان سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان کے بیان ریکارڈ نہیں کیے۔ جے آئی ٹی نے عمران خان کو خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کا کہا۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔دیگر رہنماؤں کو بھی تیسری دفعہ جے آئی ٹی نے کل ایک بجے طلب کیا ہے ان میں فواد چوہدری، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، مسرت جمیشد چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کل پیش نہ ہونے پر جے آئی ٹی عدالت سے رہنماؤں کی آئندہ پیشی پر ضمانتیں خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی پولیس پر پتھراؤ، تشدد اور توڑ پھوڑ کے 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔ تاحال صرف اسد عمر نے ہی جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔ اسد عمر کے سوا کوئی اور رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ مقدمات تھانہ ریس کورس، سول لائنز اور شادمان میں درج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں