میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا 30 اگست سے اسکولز کھولنے فیصلہ

سندھ حکومت کا 30 اگست سے اسکولز کھولنے فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ کے وزیرتعلیم سردار شاہ نے کہاہے کہ 100 فیصد ویکسی نیشن کی شرط پر 30 اگست سے اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم 30اگست سے پہلے کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔پیرکوپرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنز کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث تعلیم کا نظام متاثر ہوا، آج پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی، عالمی وبا کی صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں، ویکسی نیشن ہی واحد اور حتمی حل ہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں اور والدین کو مسائل کا سامنا رہا،30اگست سے سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھول دیں گے، اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ 6 دن کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ والدین اور بچوں کے حق میں فیصلہ کرتی ہے، محکمہ تعلیم کی ایڈوائزری تھی کہ مزید 7 دن اسکول بند رکھیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جتنا جلدی ویکسی نیشن کرالیں اتنا جلدی کورونا سے جان چھوٹے گی، رپورٹ ملی ہے کہ نجی اسکولوں نے 80فیصد اسٹاف کی ویکسی نیشن کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکول میں پی سی آر ٹیسٹ بھی کئے جاتے رہیں گے، ہم نے اجازت دی ہے ویکسینیٹڈ اسٹاف کو اسکول بلایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں 90 فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن ہوئی ہے، والدین کی ویکسی نیشن چیک کرنا اسکول انتظامیہ کا کام ہے۔وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکول نمائندوں سے ملاقات کی، نجی اسکول انتظامیہ نے اسٹاف کی 100فیصد ویکسینیشن کروانیکی یقین دہانی کروائی۔وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ جمعہ کو ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ تیس اگست سے قبل کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ویکسی نیشن ہوگی تو کورونا سے نجات حاصل ہوگی۔قبل ازیں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ سے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مشترکہ فیصلہ ہوا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکولز 30 اگست آئندہ پیر سے کھلیں گے۔ذرائع کے مطابق اساتذہ کو اسکولز جانے اور تیاری کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ پرائیویٹ اسکولز کوعملے اور اساتذہ کی ویکسی نیشن رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، اجلاس کے بعد اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں