میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم آبادمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن مظاہرین کے پتھرائوسے ڈپٹی ڈائریکٹرکے ایم سی زخمی

ناظم آبادمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن مظاہرین کے پتھرائوسے ڈپٹی ڈائریکٹرکے ایم سی زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ناظم آباد مجاہد کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین کے پتھرائو سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی طارق خان زخمی ہوگئے۔کے ایم سی حکام کے مطابق سڑک پر موجود اسٹال اور دیگر تجاوزات ہٹا دی گئیں جبکہ کے ایم سی عملے نے ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں اور کیبن ضبط کر لیے ہیں۔کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے پر پتھرائو تجاوزات مافیا کی جانب سے کیا گیا۔واضح رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ نے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ اسی سلسلے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پرمحمود آباد نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے بھی آپریشن کیا گیاتھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں