پارلیمانی طریقے سے حکومت گرانے کیلئے تیار ہیں،بلاول بھٹو
شیئر کریں
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمانی طریقے سے حکومت گرانے کیلئے تیار ہیں، ہمارے ساتھ دھوکا نہ ہوتا توحکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر اس کو گرا دیتے اور نئے انتخابات کروادیتے، ہماری تجویز نہیں مانی گئی تو پھر ہم خود میدان میں نکل آئے ہیں، پی ڈی ایم کی غلطیوں کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے، ہم آج بھی پارلیمانی طریقے سے حکومت گرانے کے لئے تیار ہیں، اگر جمہوریت بحال کرنی ہے تو تمام مخالفتوں کے باوجود جدوجہد جاری رکھتے ہوئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کراکے ہم نے ثابت کیا کہ ہماری پالیسی ٹھیک تھی، ہمارے ساتھ دھوکا نہ ہوتا تو ہم حکومت کے خلاف عدم اعتماد لا کر اس کو گرا دیتے اور نئے الیکشن کروا دیتے، پہلے پنجاب اور پھر وفاقی حکومت گرائی جا سکتی تھی، لیکن جب ہماری تجویز نہیں مانی گئی تو ہم خود میدان میں آگئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پی ڈی ایم کی غلطیوں کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے، ہم آج بھی پارلیمانی طریقے سے حکومت گرانے کے لئے تیار ہیں، پہلے دن کہا کہ عمران خان سلیکٹڈ اور نااہل ہے اور پھر سب نے میرے جملوں کی تقلید کی، حکومت عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے کہ تاریخی مہنگائی میں عوام پس کر رہ گئے ہیں، حکومت زبردستی ووٹنگ مشین اور اپنا ایجنڈا ہم پر مسلط کرنا چاہتی ہے جو ہمیں منظور نہیں۔