میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی عمران خان کے خلاف کیسز میں تیزی لانے کی ہدایت

وزیراعظم کی عمران خان کے خلاف کیسز میں تیزی لانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو توڑنے سے بچانے کے لیے تمام آپشنز بھی زیر غور آئے۔اجلاس میں سعد رفیق، ایاز صادق، عطاتارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شریک ہیں۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔۔ اجلاس میں ممکنہ اعلان کے بعد کی حکمت عملی کے مختلف آپشنز پر ہر پہلو سے غورکیا گیا اور اس حوالے سے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔مسلم لیگ ن نے تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی آئندہ ہفتے لاہور میں ہی رہیں گے۔وزیراعظم شہباز نے عمران خان کے خلاف کیسز میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے معاشی پیکج لانے کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔۔جبکہ مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے آپشن کے طور پرپارٹی کے اراکین اسمبلی سے دستخط کرا لیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں