میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپر سانک آبجیکٹ گرنے پربھارتی ناظم الاموردفترخارجہ طلب، شدید احتجاج

سپر سانک آبجیکٹ گرنے پربھارتی ناظم الاموردفترخارجہ طلب، شدید احتجاج

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہاہے کہ بھارتی ساختہ سپر سانک آبجیکٹ کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفترِ خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کے مطابق بھارتی فلائنگ آبجیکٹ 9مارچ کو شام 6بجکر 43منٹ پر بھارتی علاقے سورت گڑھ سے لانچ ہوا، جو 6بج کر 50منٹ پر پاکستانی شہر میاں چنوں میں گرا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فلائنگ آبجیکٹ سے شہری املاک کو نقصان پہنچا اور انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فلائنگ آبجیکٹ سے پاکستانی فضائی حدود میں ملکی و بین الاقوامی پروازوں کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کو پاکستان کی شدید مذمت سے آگاہ کریں۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ یہ واقعہ علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بھارتی بے حسی کا عکاس ہے، پاکستان اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت واقعے کی تحقیقات کے نتائج کو پاکستان کے ساتھ شیئر کرے اور اس طرح کی لاپرواہی کے ناخوشگوار نتائج کو ذہن میں رکھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں