میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد عبدالوہاب راجپوت کو بچانے کیلئے اہم افسر سرگرم ہو گیا

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد عبدالوہاب راجپوت کو بچانے کیلئے اہم افسر سرگرم ہو گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

گریڈ 2کے ملازم کو بحال کرنے کا انکشاف، 13اگست کو میونسپل کمشنر نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل کیا تھا
عبدالوہاب بلدیہ اعلیٰ کے اہم افسر کا فرنٹ مین ہے اور اسی افسر نے اسے ریکوری انچارج بنایا، جبکہ ایسی پوسٹ ہی موجود نہیں،رپورٹ
حیدرآباد (خصوصی رپورٹ)بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، غیرقانونی ترقی حاصل کرنے والے گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کو بحال کرنے کا انکشاف، 13 اگست کو میونسپل کمشنر نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر عبدالوہاب راجپوت کو معطل کیا تھا، بلدیہ اعلیٰ کا اعلیٰ افسر عبدالوہاب راجپوت کی ڈھال بن گیا، بچانے کیلئے سرگرم، سیکریٹری بلدیات کا نوٹس۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں گریڈ 2 میں نائب قاصد کے عہدے پر بھرتی ہوکر غیرقانونی ترقی حاصلِ کرکے گریڈ 16 میں پہنچنے والے عبدالوہاب راجپوت کو بچانے کیلئے اہم افسر سرگرم ہوگیا ہے، 13گست کو میونسپل کمشنر سید شفیق شاہ نے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال و دیگر الزامات میں عبدالوہاب راجپوت کو معطل کرکے واپس سوشل ویلفیئر شعبے میں بھیج دیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق عبدالوہاب راجپوت کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ عبدالوہاب راجپوت بلدیہ اعلیٰ کے اہم افسر کا فرنٹ مین ہے اور اسی افسر نے اسے ریکوری انچارج بنایا، جبکہ بلدیہ اعلیٰ میں ریکوری انچارج نامی کوئی پوسٹ ہی موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدالوہاب راجپوت کو بچانے کیلئے اس افسر کی چین سرگرم ہوگئی ہے اور ایک دن قبل کیمپ آفس میں عبدالوہاب راجپوت کو بحال کرنے کیلئے مشاورت کی گئی تھی، عبدالوہاب راجپوت گریڈ2 میں نائب قاصد کے عہدے پر پہنچا اور غیرقانونی ترقی حاصل کرتے ہوئے گریڈ 17 میں پہنچا جہاں سے اس کی تنزلی کی گئی، جبکہ محکمہ بلدیات میں عبدالوہاب راجپوت کے خلاف تحقیقات تعطل کا شکار ہیں۔ دوسری جانب روزنامہ جرأت کی جانب سے گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کی غیرقانونی ترقی کے حوالے سے سیکریٹری بلدیات سید نجم شاہ سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا وہ اس بات کی تحقیقات کرینگے اور آفس جا کر کاغذات و فائل منگوا کر تحقیقات کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں