میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی اخبار نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

برطانوی اخبار نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ قبول کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف پر لگائے گئے اپنے الزامات پر معافی مانگ لی۔رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔نیب نے شہبازشریف پربرطانوی امداد میں خردبرد کا کبھی الزام نہیں لگایا،ان کے بارے میں خبر پاکستان میں نیب تحقیقات کے حوالے سے دی گئی تھی۔یاد رہے کہ ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کے ایک آرٹیکل میں شریف خاندان پر زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں خرد برد کا الزام لگایا تھا۔اس ضمن میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے، اللہ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا،ان پر کسی قسم کی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں