میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم سی کے ریٹائرڈافسران سرکا ری رہائش گاہوں پر قابض ، حاضرسروس افسران محروم

کے ایم سی کے ریٹائرڈافسران سرکا ری رہائش گاہوں پر قابض ، حاضرسروس افسران محروم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلدیہ عظمی کراچی کی سرکاری رہائش گاہوں کو ریٹائرڈ فسران نے اپنی ذاتی جاگیر سمجھ لیا ۔ریٹائرمنٹ کئی برس گذر جانے کے باوجود اسٹیٹ آفس کے ایم سی کی ملی بھگت سے سرکاری رہائش گاہیں خالی نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ایسے حاضر سروس افسران جن کو یہ فلیٹس اور مکانات الاٹ ہوچکے ہیں وہ سر چھپانے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔کے ایم سی کے اعلیٰ حکام نے تمام صورت حال سے آگاہ ہونے کے باوجود نامعلوم وجوہات کی بنا پر معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کے افسران کو سرکاری رہائش گاہوں کی فراہمی کا معاملہ انتہائی تشویشناک صورت حال اختیار کرگیا ہے ۔ کے ایم سی کی جانب سے اپنے افسران کو دوران ملازمت رہائش کے لیے سرکاری فلیٹس اور مکانات فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کرسکیں ۔ذرائع کے مطابق اس وقت کے ایم سی کی سرکاری رہائش گاہوں پر ریٹائرڈ افسران کی اجارہ داری ہے جو اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے ان مکانات اور فلیٹس کو خالی کرنے سے انکار ی ہیں ۔ان افسران کو مبینہ طور پر کے ایم سی کے اسٹیٹ آفس کے عملے کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ نذرت روڈ گرومندر پر واقع پر پلاٹ نمبر 526پر بنے ہوئے فلیٹس پر اکثرایسے افراد قابض ہیں جو اب وہاں رہنے کے حق دار نہیں ہیں ۔ان فلیٹس پر وہ لوگ قابض ہیں جن کے عزیز یا تو ریٹائر ہوگئے ہیںیا ان کا انتقال ہوچکا ہے ۔اسی طرح فلیٹ نمبر 6,,8,10,13,17,18,1922اور 24میں بھی غیر متعلقہ افراد رہائش پذیر ہیں جن کا کوئی بھی نوٹس نہیں لے رہا ہے ۔اس ضمن میں ایک حاضر سروس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں کافی عرصے سرکاری رہائش گاہیں الاٹ ہوچکی ہیں لیکن ہم ان کا قبضہ لینے سے قاصر ہیں ۔اسٹیٹ آفس اس حوالے سے ہماری کوئی مدد نہیں کررہا ہے ۔ہم نے متعدد بار کے ایم سی کے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے لیکن تاحال ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے ۔ہم سرکاری رہائش گاہوں کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں اور ریٹائرڈ افسران اور ان کے رشتہ دار ناجائز طور پر ان فلیٹس اور مکانات پر قابض ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ رہائش نہ ہونے کی وجہ سے وہ شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں اور اس کے اثرات ان کے فرائض پر بھی پڑرہے ہیں ۔انہوںنے ایڈمنسٹریٹر کراچی ،میونسپل کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کے ایم سی کی سرکاری رہائش گاہوں پر ریٹائرڈ افسران کی اجارہ داری کا نوٹس لیں اور حاضر سروس افسران کو رہائش کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں