میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی ڈگری میں ملوث قومی ایئرلائن کے تین ملازمین گرفتار

جعلی ڈگری میں ملوث قومی ایئرلائن کے تین ملازمین گرفتار

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۸ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے جعلی ڈگری میں ملوث قومی ایئرلائن کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملازمین میں زاہد رضا، منظور حسین اور وحید جمالی شامل ہیں، ملزمان نے جعلی ڈگری استعمال کرتے ہوئے پی آئی اے میں بطور ٹیکنیشنز اور انجینئر ہیلپر ملازمت حاصل کی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں