میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی والوں کیلئے بجلی پھرمہنگی،لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی مسلط

کراچی والوں کیلئے بجلی پھرمہنگی،لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی مسلط

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی ، کے الیکٹرک نے اپریل ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5روپے30پیسے اضافے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 3روپے89پیسے اضافے کی نظرثانی درخواست دی۔کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ اپریل میں فرنس آئل سے4 ارب روپیکااضافی بوجھ پڑا، عالمی سطح پرفرنس آئل کی قیمت میں 22فیصداضافہ ہوا، جس پرممبر سندھ نے سوال کیا کیالیکٹرک متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوارمیں ناکام کیوں ہے، کے الیکٹرک کے پڑوس میں جوکوئلہ پڑاہے اس پرکوئی کام نہیں ہوا۔کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ متبادل توانائی سے500میگاواٹ پیدا کرنے پر کام کررہے ہیں اور سوئی سدرن کے ساتھ خریدوفروخت کے معاہدے پرکام چل رہاہے۔نیپرا نے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرااعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی ، اپریل میں میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے 1ارب 13 کروڑ روپے سے زائدکابوجھ پڑا۔بعد ازاں نیپرا نے کے الیکٹرک کی اپریل فیول چارجز ،تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پرعوامی سماعت مکمل کرکے اعلامیہ جاری کردیا۔نیپرا کا کہنا تھا کہ عوامی سماعت چیئرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ، کے الیکٹرک نے 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں3روپے89پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست تھی۔حکام نے کہا کہ نیپراکی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق ایف سی اے مد میں 5 روپے 28پیسے فی یونٹ بنتاہے، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا، کیالیکٹرک کا مارچ کا ایف سی اے صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 45 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا، 5روپے28پیسے فی یونٹ کا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں