برطانوی وزیراعظم جمعرات سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۷ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 21اپریل بروز جمعرات سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن دورہ بھارت میں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی۔بورس جانسن آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت میں پیشرفت پر بھی زور دیں گے۔