میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کے مستقبل پر غور ، پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب

پی ڈی ایم کے مستقبل پر غور ، پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 5اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے ، اجلاس بلاول ہائوس کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہوگا۔اجلاس میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے غور خوص کیا جائے گا۔اس حوالے سے پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایاکہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں تمام پیپلزپارٹی ارکان پارلیمنٹ کوبھی طلب کیا ہے ۔ اجلاس میں آصف زرداری خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطاق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اسمبلیوں سے مستعفی ہونے ، پی ڈی ایم کے مستقبل اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس دوپہر ایک بجے بلاول ہائوس میں ہوگا، بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ کراچی نہ آنے والے تمام ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں