میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منچھرجھیل میں پانی ہمارے اندازے سے زیادہ ہے پانچ یونین کونسلزڈوب چکیں،بھان سعیدآبادبچ جائیگا وزیراعلی سندھ

منچھرجھیل میں پانی ہمارے اندازے سے زیادہ ہے پانچ یونین کونسلزڈوب چکیں،بھان سعیدآبادبچ جائیگا وزیراعلی سندھ

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

موجودہ سیلاب سے بڑی آفت زندگی میں نہیں دیکھی،میڈیاغلط رپورٹنگ نہ کرے ،عالمی اداروں کوتاثرجائے گاسب فیل ہوچکا
ہماری حکومت اورمشینری ان حالات میں بھرپورطریقے سے کام کررہی ہے ،دوتین دن میں صورتحال بہترہوجائے گی،گفتگو
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ منچھر دانستر ہ سے پانی نکاس ہو کر دریائے سندھ میں جارہا ہے مگر ہمارے انجینیر کہتے ہیں کہ دو تین روز انتظار کریں تاکہ دریاء کا پانی کم ہو جائے تو اس کے بعد کٹ دیا جائے اور کٹ دینے سے کچھ ریلیف مل سکتا ہے زیادہ نہیں کیوں کہ مزید پانی آ نے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 یونین کونسل ڈوب چکی ہیں اور انڈس لنک روڈ کو کٹ لگنے کے بعد ٹلٹی اور بمبھا دو مزید یونین کونسلز متاثر ہوئی ہیںجبکہ بھان سید آباد کی جانب بھی پانی بڑ ھ رہا ہے اور لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں امید ہے کہ بھان سید آباد ڈوبنے سے بچ جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آرمی اور محکمہ آبپاشی کے انجینیرز سے ہمارا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ پانی ہمارے اندازے سے زیادہ ہے اور ہمیں انتہائی احتیاط کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میڈیا غلط رپورٹنگ نہ کرے اور ان حالات کو سنجیدگی سے لے اور تنقید کریں مگر ایسی تنقید نہ کرے جس سے انٹر نیشنل اداروں کو یہ تاثرجائے کہ یہاں سب کچھ فیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑی آفت ہے میں نے اپنی زندگی میں ایسی آفت نہیں دیکھی ہماری حکومت اور پوری مشینری بھرپور ان حالات میں بھرپور کام کر رہی ہے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ افسران سے سہون کے قریب کرم پور دانسترہ ریگیولٹر کا معائنہ کیا اور محکمہ آبپاشی کے انجینئر ز نے دانسترہ ررریگیولٹر کے متعلق بریفنگ دی بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سہون قلعہ ریسٹ ہائوس پر موجود سیلاب کی صورتحال پر محکمہ آبپاشی کے افسران کی جانب لگائے جانے والے کٹ اور پانی کی صورتحال، لوگوں کو ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا اس موقع پر ایم این اے سکندر علی راہپوٹو ، کمشنر حیدرآباد ڈویڑن ندیم الرحمان میمن ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، پیر محمد شاہ ، ڈپٹی کمشنر جامشوروریٹائرڈ فرید الدین مصطفی ، محمد سلیم باجاری ، ایس ایس پی جاوید احمد بلوچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں