میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیشل برانچ افسران واہلکار،ضلع ملیر میں اسمگلروں ، جرائم پیشہ عناصر کے محافظ بن گئے

اسپیشل برانچ افسران واہلکار،ضلع ملیر میں اسمگلروں ، جرائم پیشہ عناصر کے محافظ بن گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ /حافظ محمد قیصر) سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ کے افسران واہلکاروں کا اسمگلروں اور جرائم پیشہ عناصر سے قائم گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے ، ضلع ملیر کی حدود میں مجرمانہ سرگرمیوں کی رپورٹ میں ردوبدل کرکے بالا افسران کو گمراہ کیا جارہا ہے ، اسپیشل برانچ میں سچل نامی اہلکار ہفتہ وار لاکھوں روپے اکھٹا کرتا ہے ۔اس ضمن میں ذرائع سے حاصل تفصیلات کے ضلع ملیر میں تھانہ اسٹیل ٹاون اور اسپیشل برانچ نے جرائم پیشہ عناصر سے متعلق خفیہ رپورٹ بالا افسران کو بھجوانے کے بجائے ان کی سرپرستی شروع کررکھی ہے ، 25 دسمبر کی شام تھانہ اسٹیل ٹاون کی حدود میں نیشنل ہائی وے سومار گوٹھ کے قریب روڈ ایکسڈنٹ ہوا ، ایس او ٹریفک سعید احمد جائے وقوع پر موجود تھے ، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں اسمگل شدہ چھالیہ سے لدی سوزوکی بھی شامل تھی ، ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کا سچل نامی اہلکار چھالیہ اسمگلروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے ، اسپیشل برانچ اہلکار کی نگرانی میں چھالیہ سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء کو باآسانی اسمگل کیا جاتا ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع ملیر میں اسپیشل برانچ کے افسران اور ایس ایچ او اسٹیل ٹاون سالم رند نے جرائم پیشہ عناصر اور اسمگلروں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر گٹھ جوڑ قائم کررکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام ضلع ملیر کی اصل صورتحال سے واقفیت نہیں رکھتے ، پولیس کی سرپرستی میں چھالیہ ، پیٹرول ، ڈیزل ، منشیات اور گٹکا ماوا اسمگل کرنے اور فروخت کرنے والے آزاد ہیں ، ذرائع کے مطابق رانا مقبول نامی جرائم پیشہ عناصر سے ہفتہ وار وصولی کی جاتی ہے ، اسی طرز پر ضلع ملیر سے اسپیشل برانچ کا اہلکار سچل ہفتہ وار حصہ وصول کرکے اعلیٰ حکام تک پہنچا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں