میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رینجرز پر حملوں میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

رینجرز پر حملوں میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے رینجرز پر حملوں میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلیے۔ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں صادق، مختیار شامل ہیں، دہشت گرد کندھ کوٹ میں کانسٹیبل پر حملوں میں ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے بی ایل اے سے دستی بم، بارود لیتے تھے، ایس آر اے اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ حال میں ہونے والی کارروائی میں ملوث ہے، یہ گروپ رینجرز، موبائل، چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔ادھر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے حب ریور روڈ سعید آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند گروہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی میں دستی بم اور پولیس اہلکار سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان نے سرکاری اسلحہ بن قاسم میں ٹریفک پولیس اہلکار سے چھینا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ 25 سے زائد افراد پر مشتمل ہے، کئی کارندے پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، یہ گروہ 13 مختلف مقامات میں پولیس کو مطلوب تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں