میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
سندھ میں نجی طور چلنے والی وقف املاک کی رجسٹریشن شروع

سندھ میں نجی طور چلنے والی وقف املاک کی رجسٹریشن شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت سندھ نے نئے قانون کے تحت صوبے میں نجی طور چلنے والی وقف املاک کی رجسٹریشن شروع کردی ہے ۔سندھ وقف پراپرٹیز ایکٹ 2020 کے نام نے نیا قانون گزشتہ سال کے آخر میں لایا گیا تھا، مذکورہ قانون منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کی روک تھام کے سرگرم عمل عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں لایا گیا تھا۔اس قانون کے سیکشن 3 کے تحت وقف املاک کے منتظمین کو ایک حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ ان کے زیر انتظام املاک اور ان سے حاصل ہونیوالی آمدنی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مدد کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔مذکورہ قانون کے تحت تمام نجی وقف املاک کے منتظمین اپنے زیر انتظام وقف املاک کی سالانہ آمدنی اور اخراجات کا ریکارڈ رکھیں گے ، تمام لین دین بینکوں کے ذریعے ہوگا۔ ہر سال محکمہ اوقاف سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر کو مالی تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔قانون کے تحت محکمہ اوقاف سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی وقف کی گئی ملکیت کو مذکورہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں حکومتی تحویل میں لے سکتا ہے ۔واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں واقع ہزاروں کی تعداد میں درگاہوں، مساجد، مدارس اور اس طرح کی دیگر جگہوں کا شمار وقف املاک میں ہوتا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ اوقاف سندھ کے سیکرٹری اختر حسین بگٹی نے بتایا کہ حکومت سندھ کی یہ کوشش ہے کہ صوبے میں واقع تمام وقف املاک کے مالی معاملات میں شفافیت قائم ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں