میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
عمران خان سمیت دیگر قائدین و کارکنان کے خلاف 127 کیسز کی فہرست عدالت میں جمع

عمران خان سمیت دیگر قائدین و کارکنان کے خلاف 127 کیسز کی فہرست عدالت میں جمع

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر قائدین اور کارکنوں کے خلاف 127 کیسز کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس دوران پنجاب حکومت نے حلف نامے کے ساتھ کیسز کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں۔ فواد چودھری نے سرکاری وکیل سے حلف نامے کا پوچھا تو فاضل جج نے ٹوک دیا اورکہا کہ یہ سوال پوچھنا عدالت کا حق ہے، آپ کا نہیں۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے 43 اور پنجاب حکومت کے وکیل نے 84 کیسز کی فہرست فراہم کی، ان میں سے عمران خان کے خلاف پنجاب میں 6 جبکہ اسلام آباد میں 28 کیسز درج ہیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف ایک کیس ایف آئی اے کے پاس بھی ہے جس پر فواد چودھری نے کہا وہ سمجھ رہے تھے کہ 100 کیسز ہیں مگریہ تو سنچری پار ہو گئی۔دوران سماعت نیب کے وکیل نے تفصیلات کے لیے مہلت مانگی تو عدالت نے اینٹی کرپشن اور نیب کو جمعہ تک  رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا چونکہ پولیس کا ریکارڈ آ گیا، اس لیے ان مقدمات کی حد تک تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم ختم کر رہے ہیں تاہم اینٹی کرپشن اور نیب، تفصیلات فراہم کرنے تک تادیبی کارروائی نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں