میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائد ملت لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

قائد ملت لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایک غریب ملک کے وزیر اعظم کو نیا لباس، لمبا چوڑا دسترخوان اور ذاتی مکان زیب نہیں دیتا ۔ اپنے ان الفاظ کو مرتے دم تک نبھانے والے پہلے وزیراعظم پاکستان شہید ملت خان لیاقت علی خان کا66واں یوم شہادت پیرکوعقیدت واحترام سے منایاگیا۔برسی کی مناسبت سے مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور شہریوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار کے احاطے میں مدفون نوابزادہ لیاقت علی خان کے مزارکی حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو کمپنی باغ(موجودہ لیاقت باغ)راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔ صدر اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ پیغام میں نوابزادہ لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں