میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے لوگ اپنی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے لوگ اپنی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا وزیراعظم کا کام نہیں، وہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا وزیراعظم کا کام نہیں، وہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں اور اسپیکر اسمبلی کو اپنا کام کرنے دیں۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا اب کیسز تیزی سے چلیں گے۔ کیا وہ عدلیہ پر الزام لگا رہے ہیں؟ عدلیہ کو وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔ وزیراعظم نے عدلیہ پر الزام عائد کر دیا کہ میں تیزی سے کام کراؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ جزائر پر آرڈیننس غیر آئینی ہے. سندھ کابینہ نے آرڈیننس واپس لینے کے لیے وفاق کو خط بھی لکھا ہے۔ صوبے کے لوگ اپنی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اندر سے گھبرائے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے خود کہا کہ اب اصلی وزیراعظم سامنے آئے گا۔ وہ خود مان گئے پہلے نقلی وزیراعظم تھے۔ملک کی معاشی صورتحال اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بے حس حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے۔ عوام پس کر رہ گئی ہے۔ پاکستان کے عوام ظلم اور مہنگائی کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں