وطن واپس آنے والے 7 دن ہوٹل میں رہیں گے ، خرچہ خود اٹھانا ہوگا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی اب ائیرپورٹ سے فوری ہوٹل منتقل کیے جائیں گے جہاں انہیں 48 گھنٹے کے بجائے اب 7 روز تک ہوٹل میں رہنا ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو 7 دن بعد ٹیسٹ نتیجہ منفی آنے کی صورت میں گھر جانے کی اجازت ہوگی تاہم ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کومزید 14 روز ہوٹل میں ہی قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سے ٹرانسپورٹ اور ہوٹل تک تمام خرچہ مسافروں کو خود برداشت کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا خرچہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) اٹھا رہا تھا۔