گیس سے متاثر500 کے قریب افراد اسپتال لائے گئے ، ڈاکٹر سیمی جمالی
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
جناح اسپتا ل کراچی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ گیس سے متاثر تقریباً 500 کے قریب افراد اسپتال لائے گئے ۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے نجی نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی کے علاقے کیماڑی سے خارج ہونے پر اسرار گیس سے گزشتہ روز 500 افراد اسپتال میں لائے گئے جبکہ جیکسن کیماڑی سے جو لوگ لائے گئے تھے ان میں بچے بھی شامل تھے ۔ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہناہے کہ یہ پر اسرار گیس ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس نہیں ہوسکتی کیوں کہ اس سے چبھن زیادہ ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید 20 سے زائد متاثرہ شہری اسپتال پہنچ گئے ۔