اسلام آباد ایئرپورٹ،یواے ای سفارتخانے کے افسر سے رائفل برآمد
ویب ڈیسک
هفته, ۶ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے آفیسر کے سامان سے رائفل برآمد کر لی گئی۔ حکام نے بغیر دستاویزات برآمد ہونے والی رائفل تحویل میں لے لی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نیوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے آفیسر سے رائفل برآمد کر لی گئی ، بغیر دستاویزات رائفل رول کارپٹ میں چھپائی گئی تھی۔پاکستانی حکام کے مطابق کہ محمد افضل یو اے ای سفارتخانے کے آفیسر راشد سنان علی کو پروٹوکول دے رہا تھا۔راشد سنان علی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 615سے دبئی جا رہا تھا۔ پروٹوکول آفیسر سے ایئرپورٹ سکیورٹی حکام نے برآمد ہونے والی رائفل کا لائسنس اور دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کیں تو وہ اس کے متعلق دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق اے ایس ایف حکام نے رائفل تحویل میں لے لی ۔