میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارکان پارلیمنٹ کی موجیں ،تنخواہوں میں 10فیصداضافے کاامکان

ارکان پارلیمنٹ کی موجیں ،تنخواہوں میں 10فیصداضافے کاامکان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا جس میں کابینہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ کریگی اس کے علاوہ کابینہ 14 نکاتی ایجنڈے بھی پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ کو 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین اور ارکان کے معاوضوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی، کابینہ نئی رویت ہلال کمیٹی کے لیے قانون سازی کی منظوری دے گی اور ہیوی کمرشل گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز کم کرنے کی منظوری دے گی۔اجلاس میں 14 اگست 2021 کو ایف بی آر ڈیٹا پر سائبر حملے کے تناظر میں آپریشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی جب کہ کابینہ پینل سرچارج کے خاتمے، نادرا ممبر کی تعیناتی، قائداعظم فاونڈیشن ایکٹ 2021 کی بھی منظوری دے گی جب کہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔وفاقی کابینہ دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی اور کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جب کہ بیورو آف امیگریشن اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ایمرگرینٹس پروٹیکٹر کے تبادلے کی منظوری، کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں