میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپٹ حکمرانوں کو غلاف کعبہ میں بھی پناہ نہیں ملے گی ‘ سراج الحق

کرپٹ حکمرانوں کو غلاف کعبہ میں بھی پناہ نہیں ملے گی ‘ سراج الحق

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف آنے والا فیصلہ کرپشن کے مگر مچھوں کو گھیرنے کی قومی تحریک کا آغاز ہوگا۔کرپٹ اور بد دیانت ٹولہ غلاف کعبہ میں بھی جا چھپے تو نکال کر لوٹی دولت کی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔کرپٹ حکمرانوں کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے اور اب انہیں عوامی غیظ و غضب اور قانون کے شکنجے سے ان کی سرپرست عالمی اسٹیبلشمنٹ بھی نہیں بچا سکے گی۔ حکمران بغیر ڈکارلیے سب کچھ ہڑپ کرنے کے بعد بھی رو رہے ہیں۔ حکمران دھاندلی اور کرپشن میں اسپیشلسٹ ہیں، مگر آئندہ انتخابات میں عوام ان کی ایک نہیں چلنے دیں گے۔ جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والے ا ب کیوں رو رہے ہیں، حکومت کا کام رونا دھونا نہیں ، عمل کرناہوتاہے۔ عوام ڈاکٹر عافیہ صدیقی ، یوسف رمزی اور ایمل کانسی کو امریکا کے حوالے کرنے والے ریمنڈ ڈیوس کے بھائیوں کیلئے الیکشن کو یوم حساب بنادیں گے۔ ان خیالات کا اظہارالحمرا ہال لاہور میں جماعت اسلامی پنجاب کے قومی انتخابات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، زبیر گوندل ، احمد بلال صوفی نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں