میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ایف آئی اے کا مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے دفتر پر چھاپہ،منیجر گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے کا مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے دفتر پر چھاپہ،منیجر گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ایف آئی اے کراچی نے حوالہ ہنڈی کے الزام میں مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے دفتر پر چھاپہ مار کر فلموں اور سینما آلات کی درآمد کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا جبکہ کمپنی مینیجر شبیر حسین سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ایف ائی اے کراچی نے حوالہ اورہنڈی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کچھ دن قبل شکیل جعفرانی نامی ہنڈی ایجنٹ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا، دوران تفتیش شکیل جعفرانی نے سندھ کی اہم شخصیات اور کاروباری گروپوں کے لیے حوالہ اورہنڈی کے ذریعے زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کرنے کا اعتراف کیا، شکیل جعفرانی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بھی صرف ایک سال کے دوران تقریباً 15 کروڑ روپے ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے گئے ۔ ایف آئی اے نے اس سلسلے میں جب تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو انکشاف ہوا کہ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے مالک ندیم مانڈوی والا اور ان کے صاحبزادے عادل مانڈوی والا فلموں اور سینما آلات کی درآمد کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ڈیوٹی بچانے کیلئے درآمد شدہ سامان کو اصل قیمت سے کہیں کم ظاہر کرتے ہیں جسے قانونی اصطلاح میں انڈر انوائسنگ کہا جاتا ہے اور درآمد شدہ سامان کی رقم پوری کرنے کے لیے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے باقی رقم بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے حکام نے تمام شواہد کی روشنی میں جمعہ کی شام سرور شہید روڈ پر واقع شاپنگ مال میں قائم مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی اے حکام رات گئے تک شبیر حسین سے تفتیش کررہے تھے تاہم مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔علاوہ ازیں ترجمان مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے مطابق ایف آئی اے نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کمپنی کے دفتر چھاپہ مارا اورا یک ملازم کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔ چھاپے میں دفترسے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں ، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جبکہ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ قانون کی پاسداری کرنے والا ادارہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں