میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابل نہیں،اسلام آباد دہشت گردوں‌کا نشانہ بن سکتا ہے،امریکی وزیر خارجہ

کابل نہیں،اسلام آباد دہشت گردوں‌کا نشانہ بن سکتا ہے،امریکی وزیر خارجہ

منتظم
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستان سے کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے جوکہ خوش آئند بات ہے.غیر ملکی خبر رساں ادا رے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان کے استحکام کی فکر ہے اور پاکستان پر اپنی توقعات واضح کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی کہ دہشت گرد اب کابل کے بجائے اسلام اباد کو ہدف بنا سکتے ہیں .ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان سے مل کر مثبت انداز میں کام کر رہے ہیں جسے جاری رکھنا بھی چاہتے ہیں اور جس کے لیے پاکستان سے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کیلیے بھی تیار ہیں.ریکس ٹلرسن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن موجودہ حالات میں پاکستان سے بات اگے نہیں بڑھ پا رہی ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کولیشن فنڈ سپورٹ کی مد میں ملنے والے 70 کروڑ ڈالر میں سے نصف رقم وزیر دفاع جیمز میٹس کی منظوری سے مشروط کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی ہے تاہم انہوں نے پاکستان کے لیے آدھی امداد امریکی وزیر دفاع کی منظوری سے مشروط کردی ہے۔ٹرمپ نے پاکستان کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کے بل پر دستخط بھی کر دیے ہیں جس کے مطابق اگر جیمز میٹس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مؤثر کارروائی کا سرٹیفکیٹ دیں گے تو پاکستان کو پورے 70 کروڑ ڈالر ملیں گے، بصورت دیگر آدھی رقم پر گزارہ کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں