نوازشریف کا لندن گیم پلان، پارٹی پر غلبہ، اداروں کو بدنام کرنا، عمران خان
ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کے لیے این آر او چاہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف این آر او کے لیے اداروں پر دباؤ ڈالتے رہیں گے ٗ وہ منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کے لیے این آر او کے خواہاں ہیں اور بیرون ملک اپنے 300 ارب روپے منجمد ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے ٗ نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کرکے اداروں کو بدنام کریں گے اور جماعت کو نیب ، عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کریں گے۔