بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کی مدد کرتے رہیں گے، سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں، آرمی چیف
شیئر کریں
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف اف دی ارمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع سے بہتر ازادی منانے کا کوئی راستہ نہیں ملکی دفاع یقینی بنانے اور بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی ہر صورت مدد کرتے رہیں گے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام ائی ایس پی ار کے مطابق ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کو لائن اف کنٹرول کے دورے پر گئے جہاں پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا ارمی چیف کو متعلق حکام کی جانب سے لائن اف کنٹرول پر بھارت کی سیز فائر معاہدے کے خلاف ورزیوں اور پاک فوج کی جانب سے ان خلاف ورزیوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی ارمی چیف نے ملکی دفاع کے لئے جوانوں کے کردار کو سراہا اور اگلے مورچوں پر ان سے ملاقات کرکے دشمن کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا بھر پور جواب دینے پران کی تعریف کی ارمی چیف نے کہا کہ ملک کی دفاع سے بہتر ازادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں بھارتی مظالم کشمیر کے عوام کے جذبوں کو شکست نہیں دے سکے ہیں لہذا ان کی سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی بوکھلاہٹ کے سواکچھ نہیں ہم ملکی دفاع اور کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ظلم اور دہشت گردی کے خلاف کھڑے رہیں گے۔