وزیراعظم سمیت شریف فیملی پر فوجداری مقدمات بننے چاہئیں‘ عمران خان
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں انہوں نے محض مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے نوازشریف اوربچوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی ائی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اور وکلاء کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں سپریم کورٹ میں پیر کے روز ہونے والی سماعت پربات چیت کی گئی، جبکہ شرکاء نے سپریم کور ٹ کی سماعت پر اطمینان کا اظہار کیا اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے ،انہوں نے محض مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، شریف فیملی نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے سامنے جھوٹ بولا ہے، انہوں نے سپریم کورٹ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کی گئی ہیں نوازشریف اوربچوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہیں۔