میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی میں لاقانونیت، عدالتی احکامات نظرانداز

سندھ بلڈنگ، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی میں لاقانونیت، عدالتی احکامات نظرانداز

جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلاک 3، پلاٹ نمبر 51پرانی عمارت پر تعمیراتی سرگرمیاں تیز، نگرانی کا نظام ناکام
ڈائریکٹر نیاز لغاری کی کارکردگی زیر بحث، مکینوں کا عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سندھ ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود دہلی مرکنٹائل مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی بہادر آباد میں زیرِ تنازع جائیداد پر مبینہ طور پر دو اضافی منزلوں کی تعمیر جاری ہے۔ عدالت نے آئینی درخواست نمبر D-3695/2024 میں 5 اگست 2024 کے حکم کے ذریعے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کو عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے اور مذکورہ جائیداد پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر نہ ہونے دینے کی واضح ہدایت کی تھی۔عدالتی دستاویز کے مطابق مذکورہ جائیداد دہلی مرکنٹائل مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے بلاک 3، پلاٹ نمبر 51 سے متعلق ہے ، جبکہ مقدمے میں صوبہ سندھ، SBCA، ڈپٹی کنٹرولر بلڈنگ، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے)، کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس کمپنی، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر متعلقہ ادارے فریق ہیں۔ اس کے باوجود پلاٹ پر مزید تعمیرات کا سلسلہ جاری رہنے سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔اور متعلقہ ڈائریکٹر نیاز لغاری کی کارکردگی بھی زیر بحث ہے ۔زمینی حقائق کے مطابق پلاٹ پر پہلے سے موجود دکانوں اور دو منزلہ پرانی عمارت کے اوپر مزید دو منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اگر یہ تعمیر منظور شدہ نقشے یا متعلقہ قوانین کے برخلاف ہے تو یہ معاملہ براہ راست عدالت کی جانب سے دی گئی ہدایت کے دائرے میں آتا ہے ۔ شہری و رہائشی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی فوری طور پر موقع کا معائنہ کرے ، تعمیر کی منظوری اور نقشے کی جانچ کرے اور عدالتی احکامات کی روشنی میں غیر قانونی تعمیر پائی جانے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔عدالتی حکم میں واضح کیا گیا تھا کہ موضوع جائیداد پر کسی بھی شخص کی جانب سے غیر قانونی تعمیر نہ کی جائے ۔ موجودہ صورتحال میں متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عدالتی حکم پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں