میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے اضافہ

پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے اضافہ

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مجموعی قرضوں کا حجم 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب کم ہوکر 72 فیصد رہ گیا،وزارت خزانہ

 

پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے، یعنی 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کے سرکاری قرضوں کا حجم بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ 84.8 ٹریلین روپے تھا، جو جون 2026 کے اختتام تک بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے ہوگیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے تیار کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ جون 2026 کے اختتام تک حکومت اور حکومت کی ضمانت یافتہ مجموعی قرضوں کا حجم 90.98 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق قرضوں کے حجم میں اضافے کے باوجود مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب کم ہوکر 72 فیصد رہ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے لیے قرضوں کے حجم میں اضافے کے ساتھ جی ڈی پی کے تناسب میں کمی بھی معاشی نمو اور قرضوں کے انتظام کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2027 سے 2029 کے دوران قرضوں کی پائیداری، مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی توازن برقرار رکھنا قرضوں کے انتظام سے متعلق حکمت عملی کا اہم حصہ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں