میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینئر صحافی حسین نقی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، صدر، وزیراعظم کا اظہا ر افسوس

سینئر صحافی حسین نقی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، صدر، وزیراعظم کا اظہا ر افسوس

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مرحوم نے جمہوریت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے لیے طویل جدوجہد کی

سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے نامور کارکن حسین نقی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال پر صحافتی، علمی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مرحوم حسین نقی کی نمازِ جنازہ جامعہ المنتظر، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کردی گئی۔

حسین نقی کا شمار پاکستان کے ان ممتاز صحافیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، آزادی? اظہار، شہری آزادیوں اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزاری۔ مرحوم نے صحافت کے میدان میں اپنی جراتِ اظہار، اصول پسندی اور حق گوئی کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی۔

حسین نقی کے انتقال پر مختلف صحافتی، علمی اور سماجی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی جمہوری جدوجہد، اصولی موقف اور آزادی? صحافت کے لیے قربانیاں آنے والی نسلوں کے صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف ودیگر قومی قیادت نے سینئر صحافی حسین نقوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں