میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیت کر قوم کو تحفہ دینگے ٗاظہر علی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیت کر قوم کو تحفہ دینگے ٗاظہر علی

منتظم
هفته, ۱۷ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


فائنل میں کامیابی کے حصول کیلئے پوری ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی ٗ گفتگو
اوول(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیت کر قوم کو تحفہ دینگے ٗ فائنل میں کامیابی کے حصول کیلئے پوری ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اظہر علی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم متحد ہے اور بہت کوششوں سے فائنل میں پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں بھارت کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ فائنل میں کامیابی کے حصول کیلئے پوری ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے امید ہے کہ فائنل میں بھی اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فتح دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مبارک اور بابرکت مہینے میں قوم کی دعائوں کی بدولت ہم یہاں تک پہنچے، قوم فائنل کیلئے بھی دعا کرے، کوشش ہو گی کہ ٹائٹل جیت کر اسے عید پر تحفہ پیش کریں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ (کل) اتوار کو لندن میں کھیلا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں