نئے صوبوں کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بھی حمایت کریں گے، مصطفیٰ کمال
شیئر کریں
دسمبر اہم مہینہ ہے جو ہونا وہ بجٹ سے پہلے ہونا ہے، وفاقی وزیر صحت
وفاقی وزیرمصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو حمایت کرینگے ۔ ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کر لے وہ نئے صوبوں کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اگر کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو وہ اس کی بھی بھرپور حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر اہم مہینہ ہے، جو ہونا ہے اگلے بجٹ سے پہلے ہونا ہے، نئے صوبے ہماری نسلوں کی بقا کا معاملہ اور ہماری لائف لائن ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر صوبوں کی گفتگو آفیشل نہ ہوتی تو اب تک اسے کوئی نہ کوئی رکوا دیتا، اب کوئی پارٹی نہیں بلکہ ریاست بچانے کا وقت آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی مشورہ ہیکہ وہ بغیر کسی شرط کے نئے صوبوں کے معاملے کی حمایت کرے کیونکہ یہ اس کے لئے ریاست کے ساتھ اپنے معاملات بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہیں تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ریفرنڈم کی منظوری بھی لے سکتے ہیں، آصف علی زرداری سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔


