میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی ہاکی ٹیم نے پہلی بارچار غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرلیں

قومی ہاکی ٹیم نے پہلی بارچار غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرلیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ یورپ پر چوتھے غیر ملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین، گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف، آسٹریلیا کے فزیکل ٹرینر بیری کے بعد اب پنالٹی کارنر کیلئے بھی ڈچ کوچ رچرڈ اسنیچر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں یورپ کے دورے پر ہے جہاں چند روز کیلئے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ رچرڈ اسنیچر کی بھی خدمات حاصل کرلی ہیں جنہوں نے بیلجیئم میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پنالٹی کارنر کی اسکلز سے آگاہی دی اور انہیں ٹپس دیں۔ذرائع کے مطابق رچرڈ اسنیچر نے کہا کہ پاکستان میں بہترین ڈریگ فلیکر موجود ہیں، بحیثیت کوچ کھلاڑیوں کو جدید انداز میں ڈریگ فلیک کی ٹپس دی ہیں جس پر کھلاڑیوں نے توجہ کے ساتھ عمل کیا ہے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کیلئے ایک ساتھ چار غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا تعلق ہالینڈ سے ہیں ان ہی کی مشاورت پر دیگر غیر ملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف کا تعلق بھی ہالینڈ سے ہی البتہ فزیکل ٹرینر بیری کا تعلق آسٹریلیا سے ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کو ماڈرن ہاکی کوچنگ کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں اس وجہ سے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ آصف باجوہ نے کہاکہ رچرڈ اسینچر صرف ہالینڈ میں ہی چند روز کی کوچنگ کریں گے ، وہ ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ جکارتہ میں ہونے والا ایشیا کپ پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ ایشیا کپ ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ ہے اور پی ایچ ایف کا پہلا ہدف ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں