خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے، آئین بہت واضح ہے، اعظم نذیر تارڑ
شیئر کریں
آئین ہمارا بڑا واضح ہے، پھرکہوں گا کہ جو آئین میں میکنزم ہے وہ جب تقاضا کرے گا تو یہ ساری چیزیں ہوں گی، وزیرقانون
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگے گی بھی، جو آئین میں درج ضروریات ہیں وہ پوری ہوں تو بالکل یہ سب ہوگا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کے پی کے اندر گورنر رول کی بات ہو رہی ہے تو اس کا کوئی طریقہ کار زیرغور ہے اور اگرہے تو وہ کیا ہوگا؟
اعظم نذیر تارڑ نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ آئین تقاضا کرے، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگے گی بھی، جو آئین میں درج ضروریات ہیں وہ پوری ہوں تو بالکل یہ سب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئین ہمارا بڑا واضح ہے، پھرکہوں گا کہ جو آئین میں میکنزم ہے وہ جب تقاضا کرے گا تو یہ ساری چیزیں ہوں گی۔


