میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم نے امریکا کا غرور مٹتے، اسرائیل  کاخاک ہوتے دیکھا، حافظ نعیم الرحمن

ہم نے امریکا کا غرور مٹتے، اسرائیل کاخاک ہوتے دیکھا، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم نے امریکا کا غرو مٹتے اور اسرائیل کے غرور کو خاک ہوتے دیکھا ہے۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تین تلوار کلفٹن پر غزہ بائیک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کو شکست دی، 50 دن گزرنے کے باوجود اسرائیل کی ہمت نہیں کہ حماس کے مجاہدین کا سامنا کرسکے، صیہونی بچوں اور عورتوں پر بمباری کررہے ہیں، گھروں پر بمباری کررہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی حکومت اور یورپی ممالک جس کو چاہتے ہیں غلط قراردیتے اور جس کو چاہتے اچھا بناتے تھے، یورپی ممالک اپنی عوام کو خوف میں مبتلا رکھتے تھے، حماس کی مزاحمت نے یورپی ممالک کے عوام کی آنکھوں سے پٹی اتاردی ہے، حماس کی مزاحمت نے دنیا کو عوام اور خواص میں تقسیم کردیا ہے، یورپی ممالک کے عوام کی آنکھوں سے پٹی تو ہٹ گئی لیکن مسلم حکمرانوں کے آنکھوں سے پٹی نہیں ہٹ رہی۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ کھل کر اسرائیل اور امریکا کے خلاف بات کرسکیں، مسلم حکمرانوں کو امریکا اور اسرائیل سے نہیں بلکہ اپنے عوام اور مزاحمت سے خوف ہے، امریکی ا?لہ کاروں کو بادشاہ سلامت بنا کر ہمارے سروں پر مسلط کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں