میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم سی لینڈ ریکارڈ میں مبینہ ٹیمپرنگ، اینٹی کرپشن کی تحقیقات تیز

کے ایم سی لینڈ ریکارڈ میں مبینہ ٹیمپرنگ، اینٹی کرپشن کی تحقیقات تیز

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

امتیاز بٹ، فیصل رضوی، جمال اختر سمیت دیگر متعلقہ افراد 25 ستمبر کو طلب، ریکارڈ اور دستاویزات بھی پیش کرنے کی ہدایت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ویسٹ نے کے ایم سی کے لینڈ ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل، ایل ایس 56 تا 95 کے امنیٹی پلاٹس اور دیگر معاملات کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے امتیاز بٹ، فیصل رضوی، جمال اختر سمیت دیگر متعلقہ افراد کو 25 ستمبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ویسٹ کی جانب سے اس حوالے سے خط نمبر AC/INSP/ACE/K/W/T/V/366/2026/771 مورخہ 21 ستمبر 2026 جاری کیا گیا ہے، جس میں متعلقہ افراد کو تحقیقات میں پیش ہونے کے ساتھ مطلوبہ ریکارڈ اور دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران کے ایم سی کے لینڈ ریکارڈ، مختلف الاٹمنٹس، این او سیز اور دیگر سرکاری دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ایل ایس 56 تا 95 سے متعلق امنیٹی پلاٹس کے معاملات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی اورنگی آفس سے متعلق بعض شکایات کو بھی تحقیقات میں شامل کرلیا گیا ہے۔ متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد تحقیقات کی مزید سمت کا تعین کیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام مبینہ طور پر ریکارڈ میں ردوبدل، پلاٹس کی الاٹمنٹس اور سرکاری دستاویزات کے استعمال سے متعلق شکایات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔

شہری، سیاسی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات مکمل کی جائیں اور اگر کسی فرد کے خلاف بے ضابطگی یا قانون شکنی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں