ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، ٹرمپ
جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر امریکی کنٹرول ہوگا، بیان
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ طے پا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر امریکی کنٹرول ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے امریکا کا مستقل کردار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دفاع کے لیے جو ضروری ہوگا، امریکا کرے گا۔


