میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں نصف بدن تک بالوں سے بھرے بچے کی پیدائش

بھارت میں نصف بدن تک بالوں سے بھرے بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچے کی خبر مشہور ہے جس کے جسم کا نصف حصہ سیاہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بدن کا 60 فیصد حصہ بالوں سے بھرا ہے۔ یہ بچہ ایک طبی نقص کا شکار ہے جسے’کونجینینٹل میلانوسائٹک نے وس‘ کہا جاتا ہے۔ اس کی تصدیق ڈاکٹر اکرام حسین نے کی ہے جو بچوں کے ماہر ہیں۔بچے کے نصف بدن، بالخصوص پیٹھ پر گہرے، سیاہ اور دبیز بالوں کی ایک پرت چڑھی ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سی ایچ سی ہسپتال بون میں ایک خاتون نے لڑکے کو جنم دیا جو اس کیفیت کا شکار تھا۔’کونجینینٹل میلانوسائٹک نے وس‘ میں بدن پر غیرسرطانی اور گہرے سیاہ رنگ کی جلد ہوتی ہے اور جس پر رنگ والے خلیات یعنی میلانوسائٹس ہوتے ہیں۔ تاہم اس جلد پر بال نما جیسی ساختیں بھی ہیں اور دور سے دیکھنے پر انہیں بالوں کیریشوں کا گمان ہوتا ہے۔اطبا کے مطابق 20 سے 50 ہزار بچوں میں سے ایک میں یہ پیدائشی کیفیت ہوسکتی ہے لیکن اس بچیکے بدن کا بڑا حصہ بالوں میں ڈھکا ہوا ہے۔ لیکن اس میں بال غیرہموار انداز میں اگتے ہیں تاہم اس کے شکار افراد کے جلد پر جلن اور چبھن کی شکایت عام ہوگی۔تاہم ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ یہ کیفیت اگرچہ جان لیوا نہیں لیکن بہرحال جلد کے سرطان کا خطرہ موجود ہے۔ تاہم مزید علاج اور تحقیق کیلیے بچے کو لکھنو کے ایک بڑے ہسپتال میں بھیجا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں