میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک چلانے کے لیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے، نگران وفاقی وزیر تجارت

ملک چلانے کے لیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے، نگران وفاقی وزیر تجارت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

x
نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز کی ضرورت ہے، ملک چلانے کے لیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز کی ضرورت ہے، ملک چلانے کے لیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے، 90روز کے ٹائم فریم میں ملکی برآمدات کو80ارب ڈالر تک پہنچانے کا اسٹرٹیجک پروگرام مکمل کرلیں گے، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، میرا مینڈیٹ سیاسی نہیں،آج پاکستان تکلیف میں ہے اس تکلیف کو دور کرنا میرا مینڈیٹ ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ ایسی صنعتیں جو جی ایس ٹی میں رجسٹرڈ نہیں انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کے لئے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے جب تک برآمدات 80ارب ڈالر نہیں ہوں گی ملک نہیں چلے گا ،80ارب ڈالر کی برآمدات کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ ہم ریجنل ٹریڈ کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں