ایران کا بیرون ملک مقیم نظام کے ناقدین کی اطلاع دینے کے لیے آن لائن پورٹل کا اجرا
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
ایرانی میڈیا نے ایک نئے آن لائن پورٹل کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو ملک سے باہر مقیم ایسے ایرانیوں کی اطلاع دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے جو حکومت کے ناقد یا مخالف ہیں۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس نے بیرون ملک مقیم ایرانی کمیونٹی کے افراد کے درمیان نگرانی بڑھنے کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔ اس سسٹم کا نام علاج ہے اور اس کا مقصد ان لوگوں کی شناخت کرنا ہے جنہیں حکام یا اس اقدام کے حامی حلقے غدارقرار دیتے ہیں، جب کہ اس ویب سائٹ کو با ضابطہ طور پرقومی سلامتی کا تحفظ کے نعرے کے تحت بنایا گیا ہے۔


