میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب اسمبلی کی تحلیل، شہباز شریف کے نواز شریف اور آصف زرداری سے صلاح مشورے

پنجاب اسمبلی کی تحلیل، شہباز شریف کے نواز شریف اور آصف زرداری سے صلاح مشورے

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اورسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تینوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم شہبازشریف گورنر پنجاب انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمان کو کچھ اہم ہدایات دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملہ پر وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس معاملہ پر بھی بات ہوئی کہ اگر ممکنہ طور پر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو (ن) لیگ کی کیا حکمت عملی ہو گی اور کتنی پوزیشن مضبوط بنائی جاسکتی ہے اور پہلے ہونے والے سرویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی طے پایا کہ مریم نوازشریف کب پاکستان واپس آئیں گی اور اگر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو نوازشریف کو کب واپس آ کر پنجاب میں سیاسی معاملات کو آگے لے کر چلنا چاہیئے۔ نوازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف، گورنر پنجاب کو ٹیلی فون کر کے ان سے تبادلہ خیال کریں گے اورانہیں کچھ اہم ہدایات دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں